یوکرین کاروسی پیٹروکیمیکل پلانٹ پرڈرون حملہ،آتشزدگی

یوکرین کاروسی پیٹروکیمیکل پلانٹ پرڈرون حملہ،آتشزدگی

روسی خفیہ ایجنسی کی جانب سے ایسٹونیا کی ڈرون فیکٹری جلانے کی کوشش ناکام ایسٹونیا کا روس کیساتھ سرحدی گزرگاہیں یکم دسمبر سے بند کرنیکا اعلان ،8گرفتار

ماسکو،ٹالن (اے ایف پی)یوکرین نے روس کے شہر نزہنیکامسک پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے ، جن کے نتیجے میں صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور ملک کے بڑے پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملے میں ایک رہائشی عمارت بھی متاثر ہوئی ، تین افراد زخمی ہوئے ۔ روس کے شہر تاگانروگ میں یوکرینی حملے میں ایک انجینئر ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ایسٹونیا نے روسی فوجی خفیہ ایجنسی جی آر یو کی جانب سے ڈرون فیکٹری کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ وزیراعظم کرسٹن کے مطابق واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق لٹویا سے ہے ۔ایسٹونیا نے ڈرون فیکٹری کو آگ لگانے کی مبینہ روسی سازش ناکام بنانے کے بعد روس کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں یکم دسمبر سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خارجہ کے مطابق روسی فوجی خفیہ ایجنسی جی آر یو کے حملے میں ملوث ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...