امریکا:میامی ایئرپورٹ پر2 طیارے ٹکرا گئے ، 2 افراد زخمی
میامی (نیوز ایجنسیاں)امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رن وے پر چلتے ہوئے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق کوپا ایئرلائنز کے بوئنگ 737 طیارے کا پر بوسیدہ کارگو طیارے بوئنگ 767 سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ہفتے کو پیش آیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ کوپا طیارے میں سوار تمام 166 مسافر اور عملے کے 6 ارکان بحفاظت باہر نکل آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments