یوکرین کا روس پر 1336 ڈرونز سے بڑا حملہ
حملے کاہدف دارالحکومت ماسکو اور روس سے ملانے والا کریمیا کا اہم پل تھا یوکرینی اہلکاروں کی تربیت کیلئے فرانسیسی فوجی کئی ماہ سے یوکرین میں موجود
ماسکو،پیرس،کیف (اے ایف پی)یوکرین نے روس پر 1336 ڈرونز سے بڑا حملہ کیا جس کا ہدف دارالحکومت ماسکو اور روس سے ملانے والا کریمیا کا اہم پل تھا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ رواں سال ایک دن میں ہونے والے دوسرے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک ہے۔ روس کے زیرانتظام کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے پل کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت ٹریفک معطل کردی گئی ، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کو معمولی نقصان پہنچا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ماسکو کے میئر کے مطابق دارالحکومت کی جانب آنے والے تقریباً 600 ڈرونز مار گرائے گئے۔
فرانسیسی فوجی کئی ماہ سے یوکرین میں تعینات ہیں، جہاں وہ یوکرینی اہلکاروں کو تربیت دینے اور فوجی سازوسامان کی دیکھ بھال میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ فرانسیسی فوجی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ محدود تعداد میں اہلکاروں پر مشتمل مشن کا جنگی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع نے فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔روس نے ایسٹونیا میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سرحدی گزرگاہیں بند کرنے کے فیصلے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایسٹونیا نے روسی فوجی انٹیلی جنس پر ڈرون فیکٹری کو آگ لگانے کی ناکام کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے یکم دسمبر سے سرحدی چوکیوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments