طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ کا 5سال بعد کابل کا دورہ

طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ  کا 5سال بعد کابل کا دورہ

کابل(اے ایف پی)افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ نے منگل کو غیر معمولی طور پر دارالحکومت کابل کا دورہ کیا۔ قندھار میں مقیم طالبان سربراہ نے کابل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اسلامی نظام قائم ہوچکا ہے۔۔

 ، اب لوگوں کو اسلامی امارت کی حقیقی نوعیت سے آگاہ کرنا ضروری ہے ،یونیورسٹی اتوار سے بند تھی جبکہ اطراف کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی،ان کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ، یونیورسٹی کے اطراف عمارتوں پر اسنائپرز تعینات اور درجنوں فوجی گاڑیاں کھڑی کی گئیں۔ کانفرنس میں اعلیٰ حکام اور علما سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہبت اللہ اخوندزادہ گزشتہ پانچ برس سے زیادہ عرصے سے حکمناموں کے ذریعے افغانستان کا نظام چلا رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں ان کے کابل کے دورے انتہائی محدود رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...