جین ایڈیٹنگ تجربے میں بچی کی موت چھپانے پر چینی سائنسدان برطرف

جین ایڈیٹنگ تجربے میں بچی کی موت  چھپانے پر چینی سائنسدان برطرف

شنگھائی(اے ایف پی)چین میں جین ایڈیٹنگ کے تجرباتی علاج کے دوران 6 سالہ بچی کی موت چھپانے پر معروف سائنسدان کو سرکاری تحقیقات کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔۔۔

نیورو سائنسدان زی لونگ کیو نے گزشتہ سال تجرباتی جین تھراپی کے دوران بچی کی موت کا ذکر سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں نہیں کیا تھا۔ بچی ایک موروثی دماغی بیماری میں مبتلا تھی۔ حکام نے سائنسدان پر 5 سال تک تحقیقی منصوبوں میں حصہ لینے کی پابندی بھی عائد کر دی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین نے تجربے کے لیے 8 لاکھ ڈالر سے زائد ادا کیے تھے ، تاہم انہیں علاج کے خطرات سے مناسب طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...