سربیا :لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
بلغراد(اے ایف پی)سربیا کے شمالی علاقے میں منگل کی صبح روسی مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔۔
، جس کے نتیجے میں 53 سالہ پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی ایس نے بتایا کہ طیارہ نووا پازووا اور ستارا پازووا کے درمیان ایک کھیت میں گرا۔واضح رہے سربیا نے 2024 میں اپنے پرانے روسی مگ طیاروں کی جگہ فرانس سے 12 رافیل لڑاکا طیارے 2 ارب 70 کروڑ یورو میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments