جنوبی کوریا کی برآمدات پہلی بار ایک ہزار ارب ڈالر سے متجاوز

جنوبی کوریا کی برآمدات پہلی بار  ایک ہزار ارب ڈالر سے متجاوز

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی سالانہ برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہزار ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئیں۔

 وزارت تجارت کے مطابق جمعرات کو یہ سنگ میل عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹرز، کمپیوٹرز اور مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹیکنالوجی کی بڑھتی طلب کے باعث  حاصل ہوا۔ جنوبی کوریا اب امریکا، چین اور جرمنی کے بعد ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد برآمدات کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔ وزارت کے مطابق گزشتہ سال ملک کی مجموعی برآمدات 700 ارب ڈالر رہی تھیں۔ رواں سال چِپس اور کمپیوٹرز نے برآمدات میں اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...