عراق:ایران نواز ملیشیا کے مضبوط گڑھ میں فوج تعینات کرنے کا حکم

عراق:ایران نواز ملیشیا کے مضبوط  گڑھ میں فوج تعینات کرنے کا حکم

بغداد (اے ایف پی)عراق نے ایران نواز ملیشیا کتائب حزب اللہ کے اہم گڑھ جرف النصر میں جمعہ سے سرکاری فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے مسلح گروپ کو قابو میں رکھنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ حکومتی فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ہدایات پر جرف النصر میں کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ فوجی تعیناتی کا مقصد علاقے میں ریاستی عملداری مضبوط بنانا اور ایران نواز گروپ کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...