انڈونیشیا:سزا کے بغیر مجرموں کے اثاثے ضبط کرنے کا قانون منظور

انڈونیشیا:سزا کے بغیر مجرموں کے  اثاثے ضبط کرنے کا قانون منظور

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اہم قانون منظور کر لیا، جس کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اثاثے سزا سنائے بغیر بھی ضبط کیے جا سکیں گے ۔

 پارلیمنٹ نے 18 سال سے زیرالتوا بل متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس سے قبل اثاثوں کی ضبطی صرف بدعنوانی کے الزام میں سزا یافتہ افراد اور کمپنیوں تک محدود تھی۔ نئے قانون کے تحت مشتبہ شخص کی موت، بیماری یا مفروری کی صورت میں بھی اثاثے ضبط کیے جا سکیں گے ۔ قانون کا اطلاق بدعنوانی، منشیات سمگلنگ، مالیاتی فراڈ، دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ سے حاصل اثاثوں پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...