روس کا یوکرین پر500سے زائد میزائل ،ڈرونزکے ذریعے حملہ
کیف (اے ایف پی )روس نے یوکرین کے مختلف حصوں کی طرف مجموعی طور پر 110 سے زائد میزائل اور 400 سے زائد جنگی ڈرونز فائر کیے ، جو اس خونریز تنازعے میں روس کی طرف سے اب تک کیے جانے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھے ۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف سے جمعہ کو موصولہ رپورٹس کے مطابق یہ بات یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتائی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ گزشتہ رات اور جمعے کی صبح تک کیے جانے والے ان روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم8افراد ہلاک اور ڈیڑھ درجن کے قریب زخمی بھی ہوئے ۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس خاص طور پر اس طرح کی دہشت گردی کے ساتھ اس تنازعے میں اپنی فوجی اور سفارتی نامردی کی تلافی کی کوششیں کر رہا ہے ۔ساتھ ہی یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چین میں ہونے والی ایک سہ ملکی سربراہی ملاقات میں دنیا کا نیا نقشہ کھینچنے کی کوشش بھی کی۔ تاہم صدر زیلنسکی کے بقول ولادیمیر پوٹن چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس ملاقات میں اپنی کوششوں میں بری طرح ناکام ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments