فارفورڈ ایئر بیس کیس:غیر ملکی خفیہ ادارے سے تعاون کے الزام میں 2 برطانوی شہریوں پر فردِ جرم
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں دو افراد پر ایک غیر ملکی خفیہ ادارے کیلئے کام کرنے اور فارفورڈ ایئر بیس کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کی سازش سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دونوں ملزموں نے لندن کی اولڈ بیلی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو کر اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار کر دیا۔ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے بھی اس اڈے کا استعمال کیا تھا۔24 سالہ محمد عبدالکریم، جو اس وقت ضمانت پر ہیں،جمعے کے روز سماعت کے دوران وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے ۔استغاثہ کے مطابق عبدالکریم برطانیہ سے باہر موجود علی نامی شخص کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں 70 ہزار پاؤنڈ موصول ہوئے تھے ۔25 سالہ نعمان اصغر پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے فارفورڈ ایئر بیس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اور اسے لائیو ویڈیو کال کے ذریعے علی نامی شخص کو بھیجا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments