میکسیکو: فوجی آپریشن ، امریکا کو مطلوب منشیات سمگلر گرفتار، 4 اہلکاروں سمیت 11 ہلاک
میکسیکو سٹی(اے ایف پی)میکسیکو کی فوج نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب 10 مفرور افراد میں شامل منشیات سمگلنگ گروہ کے سربراہ فاؤستو ایسیدرو میزا المعروف چاپو ایسیدرو کو گرفتار کرلیا۔
وزارت دفاع کے مطابق ملزم کو 8ساتھیوں سمیت حراست میں لیا۔ فوجی آپریشن کے دوران 4 اہلکاروں اور 7 مشتبہ مسلح افراد سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ، ایف بی آئی نے چاپو ایسیدرو کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments