بھارت کا نیپال کیلئے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم مودی نے نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پیکیج کا اعلان کردیا۔
نئی دہلی میں نیپالی وزیراعظم بالیندر شاہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگست میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر بھارت کو گہرا دکھ ہے۔ گزشتہ سال نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 5 ہزار لاپتا ہوگئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments