بھارت میں روایتی آیورویدک طریقہ علاج کی مقبولیت بڑھنے لگی

بھارت میں روایتی آیورویدک  طریقہ علاج کی مقبولیت بڑھنے لگی

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں روایتی آیورویدک طریقہ علاج کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ،جبکہ صحت مراکز میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد بھی بڑھنے لگی ہے ۔۔۔

آیورویدک نظام علاج میں جڑی بوٹیوں، غذائی اصولوں، مالش اور یوگا کے ذریعے جسمانی توازن بحال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ بھارت کی ریاست کیرالہ آیورویدک سیاحت کا اہم مرکز بن چکی ہے ، جہاں صحت کے مراکز ملکی آمدنی اور بھارتی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بن رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے روایتی علاج کی افادیت کے سائنسی شواہد اور مریضوں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...