ریاض،جازان بندرگاہ ،راس تنورہ آئل ریفائنری پرحوثی حملے

ریاض،جازان بندرگاہ ،راس تنورہ آئل ریفائنری پرحوثی حملے

معمولی نقصان ہوا ، کوئی شہری زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا:سعودی فوجی اتحاد

صنعا،ریاض(اے ایف پی)یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز اور مشرقی علاقے میں واقع راس تنورہ آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حوثیوں کے مطابق یہ حملے یمن میں ان کے ٹھکانوں پر ہونے والی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ۔حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے دعویٰ کیا کہ راس تنورہ ریفائنری پر حملہ براہ راست اور درست نشانے پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے کہا کہ ریاض پر حملہ تین مراحل میں کیا گیا اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ سعودی فوجی اتحاد نے بدھ کو کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی بندرگاہ پر آ گرا۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر بتایا کہ واقعے میں معمولی نقصان ہوا تاہم کوئی شہری زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا،حملے سے قبل شہریوں کو بندرگاہ کے علاقے سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔ میزائل کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے خبردار کیا کہ حملے نہ روکے تو جدہ سمیت سعودیہ کی تمام بندرگاہیں نشانے پر ہوں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...