ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ، 5زخمی

ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ، 5زخمی

رائیونڈ میں وین اور لوڈر رکشے میں ٹکر سے احمد اور فیضان دم توڑ گئے بچیکی سیدوالا روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر حاجراں ، علی حسن چل بسے

لاہور،پاکپتن ، چیچہ وطنی، ننکانہ صاحب(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا ، خبرنگار)مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ،5زخمی ہوگئے ۔رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں وین اور لوڈر رکشے میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ٹریفک حادثہ تیزرفتاری  کے باعث پیش آیا ۔جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوان لوڈررکشہ پر سوارتھے جن کی شناخت احمد اور فیضان کے نام سے ہوئی ،حادثے کے بعد وین کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا ۔پاکپتن میں کبیر روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر الٹنے سے 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی موٹرسائیکل پر 4 نوجوان سوار تھے جو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور حادثے کا شکار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا منتقل کر دیا۔دوسرے حادثہ میں بچیکی سیدوالا روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں ٹرک کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 55 سالہ حاجراں بی بی اور 10 سالہ علی حسن جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 55 سالہ شریفاں بی بی اور 18 سالہ علی عمران زخمی ہوئے ۔

علاوہ ازیں چیچہ وطنی میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون کبری ٰجاں بحق ہوگئی اور اس کا خاوند غلام رسول شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔ادھر لاہورمیں مصطفی ٹائون کے علاقے میں رکشہ کی ٹکر 37سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔وحدت روڈ پر حیدر شریف بائیک پر جارہا تھا ۔ تیز رفتار رکشہ نے ٹکر ماردی ۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے موقع پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلے رکشہ بھی قبضہ میں لے لیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...