جاپان:چاند کے قطب جنوبی پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹک روور متعارف

جاپان:چاند کے قطب جنوبی پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹک روور متعارف

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی خلائی ایجنسی نے چاند کے قطب جنوبی پر پانی کی تلاش کیلئے تیار کیے جانے والے جدید روبوٹک روور کا آزمائشی ماڈل متعارف کرا دیا۔

مشترکہ جاپانی اور بھارتی مشن 2028 میں چاند پر بھیجا جائے گا، جہاں پانی کے ذخائر تلاش کیے جائیں گے ۔لوپیکس نامی مشن کا مقصد چاند پر پانی کی مقدار اور معیار کا تعین کرنا ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق چاند کے قطبی علاقوں میں ایسے مقامات موجود ہیں جہاں کبھی سورج کی روشنی نہیں پہنچتی اور وہاں پانی کی موجودگی کا قوی امکان ہے ۔مشن کے منتظم نے کہا کہ مستقبل میں چاند پر موجود پانی کو راکٹ ایندھن بنانے کیلئے استعمال کرنا بنیادی ہدف ہے ، جس سے مریخ سمیت دیگر خلائی مشنز کو آسان بنایا جا سکے گا۔مشن کے تحت بھارت لینڈر جبکہ جاپان روور تیار کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...