عراق :ایران کو تیل سمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن

عراق :ایران کو تیل سمگلنگ  روکنے کیلئے کریک ڈاؤن

بغداد(اے ایف پی)عراق نے کردستان کے راستے ایران کو تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سمگل شدہ عراقی خام تیل ایران پہنچایا جاتا تھا، جہاں اسے ایرانی تیل میں ملا کرافغانستان برآمد کیا جاتا تھا تاکہ تہران امریکی پابندیوں سے بچ سکے ۔عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے منگل کو کردستان کی سرحدی گزرگاہوں اور متعدد آئل فیلڈز کا کنٹرول وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خفیہ دستاویز کے مطابق کرکک اور سلیمانیہ سے ٹینکرز کے ذریعے تیل ایران منتقل کیا جا رہا تھا۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سمیت کسی بھی ملک کو تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سرحدیں محفوظ بنائی جائیں گی۔ عراق کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو کردستان کے زیرانتظام علاقوں میں ملکی سرحدوں پر فوج تعینات کرنے اور سرحدی گزرگاہوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اختیار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت کو تمام سرحدوں کی حفاظت اور تیل و گیس کی پیداوار، فروخت اور برآمد کی نگرانی کا آئینی اختیار حاصل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...