تیونس کی جیلوں میں شدید گرمی سے 30 قیدی ہلاک
تیونس (اے ایف پی)تیونس کی انسانی حقوق کی مرکزی تنظیم نے ملک کی جیلوں میں غیر انسانی اور تباہ کن حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ موسم گرما کے آغاز سے اب تک 30 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔
رواں موسم گرما تیونس کی تاریخ کا گرم ترین موسم قرار دیا گیا ہے ۔وزیر انصاف لیلی جعفر نے پارلیمنٹ میں جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے اور بعض اموات کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے قیدی دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے ۔اور ہسپتالوں میں دم توڑ گئے ۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ اموات جیل، ایمبولینس یا ہسپتال میں ہونے سے ان کی سنگینی کم نہیں ہوتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments