کانگو کیلئے ایبولا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں خرید لی گئیں
نیروبی (اے ایف پی)عالمی ویکسین اتحاد نے ڈی آر کانگو میں ایبولا کی وبا پر قابو پانے کیلئے تجرباتی ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں خرید لیں۔
عالمی ادارئہ صحت کے مطابق مئی سے پھیلنے والی وبا کے دوران 11 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 5 ہزار 700 سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف تاحال کوئی ویکسین یا علاج دستیاب نہیں۔وبا کے مرکز میں اس ہفتے دو ممکنہ ویکسینز کی آزمائش شروع ہونا تھی۔ ان میں ایک ویکسین بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کی ہے۔ جبکہ دوسری امریکی کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین ہے ، جو کورونا وبا کے دوران بھی استعمال ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments