آسٹریلیا:یہودی عبادتگاہوں پر حملوں کا الزام، 2 ایرانی باشندوں پر پابندیاں

آسٹریلیا:یہودی عبادتگاہوں پر حملوں کا  الزام، 2 ایرانی باشندوں پر پابندیاں

سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق رکھنے والے 2افراد پر دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 ان پر یہودی برادری کیخلاف آتشزنی کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کے مطابق زوہیر حسیب اور کاظم حماد نے 2024ء میں سڈنی کے ایک ریسٹورنٹ اور میلبورن کی اداس اسرائیل عبادتگاہ پر حملوں کیلئے مختلف ذرائع کا استعمال کیا۔ان واقعات کے بعد آسٹریلیا نے گزشتہ سال ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا تھا۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت دونوں افراد کو مالی وسائل یا اثاثے فراہم کرنا جرم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...