انڈونیشیا :بچوں کے ہاتھ پائوں باندھنے والے ڈے کیئر سینٹر کی سربراہ کو 9 سال قید

انڈونیشیا :بچوں کے ہاتھ پائوں  باندھنے والے ڈے کیئر سینٹر  کی سربراہ کو 9 سال قید

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں ڈے کیئر سینٹر کے بچوں کے ہاتھ پائوں باندھنے کے مقدمے میں سینٹر کی سربراہ کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالتی سماعت کے دوران بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہاتھ پائوں باندھنے کے شواہد سامنے آنے کے بعد عدالت نے ملزمہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 9 سال قید کا حکم سنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سزا کے فیصلے کے بعد ملزمہ کی قانونی ٹیم نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے پر غور شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...