کینیڈا میں امریکی سفیر کی برطرفی کا مطالبہ، 3 لاکھ شہریوں کی درخواست

کینیڈا میں امریکی سفیر کی برطرفی کا  مطالبہ، 3 لاکھ شہریوں کی درخواست

مونٹریال(اے ایف پی)کینیڈا میں امریکی سفیر پیٹ ہوئکسٹرا کی برطرفی کے مطالبے پر مبنی تقریباً 3لاکھ دستخطوں کی درخواست پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی۔

 حکومت کو جنوری تک اس درخواست پر باضابطہ جواب دینا ہوگا۔گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ الزبتھ مے نے درخواست ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین شہریوں کی بڑی  تعداد امریکی سفیر کو ملک میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ان کے سفارتی اختیارات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔مے کے مطابق سفیر نے متعدد مواقع پر کینیڈین شہریوں کی توہین کی ہے ۔ پارلیمانی قواعد کے تحت حکومت درخواست پر 45 روز میں جواب دینے کی پابند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...