فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی، ترکیہ نے جارجیا کے سفیر کو طلب کرلیا
انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ نے بشکتاش اور اسرائیلی کلب ہاپوئل بیئر شیوا کے درمیان یوئیفا یوروپا لیگ کے میچ کے دوران ہنگامہ آرائی پر جارجیا کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔
ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق واقعہ جارجیا کے شہر باتومی میں میچ کے دوران پیش آیا۔ ترکیہ نے واقعے سے متعلق شواہد بھی جارجیائی حکام کے حوالے کیے اور تمام پہلوؤں سے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments