برونڈی:اپوزیشن رہنما کی صدارتی انتخابات میں شرکت کی درخواست مسترد

برونڈی:اپوزیشن رہنما کی صدارتی  انتخابات میں شرکت کی درخواست مسترد

نیروبی (اے ایف پی)برونڈی کے الیکشن کمیشن نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مرکزی اپوزیشن رہنما اگاتھون رواسا کی درخواست مسترد کردی۔

کمیشن کے مطابق رواسا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ، حالانکہ وہ بدستور ایک سیاسی جماعت کے رکن ہیں، جس کے باعث ان کا بیان غلط قرار دیا گیا۔برونڈی میں صدارتی انتخابات 3 مئی کو ہوں گے ، جن میں صدر ایورست نداشیمیے دوسری مدت کیلئے حکمراں جماعت کی جانب سے حصہ لیں گے ۔الیکشن کمیشن نے 10 میں سے 7 امیدواروں کی درخواستیں منظور کی ہیں، جبکہ مسترد امیدواروں کو فیصلے کیخلاف آئینی عدالت میں اپیل کیلئے دو روز کی مہلت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...