کینیا:خود ساختہ مذہبی پیشوا 123 افراد کی ہلاکت کا مجرم قرار
نیروبی (اے ایف پی) کینیا کی عدالت نے خود ساختہ مذہبی پیشوا پال میکنزی کو 123 افراد کی ہلاکت کا مجرم قرار دیدیا۔مکینزی کو ایک ماہ قبل بچوں کے قتل کے مقدمے میں 200 سال قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔
مذکورہ فرقے کے مرکز کے قریب ساحلی شہر مالندی کے علاقے شاکاہولا کے جنگلات سے 2023ء سے اب تک سیکڑوں لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ یہ واقعہ شاکاہولا جنگلاتی قتل عام کے نام سے مشہور ہے ۔استغاثہ کے مطابق میکنزی نے اپنے پیروکاروں کو منظم انداز میں بھوکا رہنے پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ منصوبے کے تحت پہلے بچوں، پھر خواتین اور آخر میں مردوں کو بھوکا رہنا تھا، جبکہ میکنزی نے سب سے آخر میں مرنا تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران 95 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments