نمازِ جمعہ سے قبل گھر میں نظر بند
سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ایک بار پھر نمازِ جمعہ سے قبل کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر کے انہیں تاریخی جامع مسجد سرینگر میں خطبہ دینے سے روک دیا ہے۔۔۔
سرینگر کے علاقے نگین میں واقع میرواعظ عمر فاروق کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ان کی نقل و حرکت محدود کرنے اور انہیں جامع مسجد کی جانب جانے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments