ہیکرز کی امریکی فضائیہ کے اہم ترین نظام میں دراندازی ،حساس ڈیٹا خطرے میں

ہیکرز کی امریکی فضائیہ کے اہم ترین نظام میں دراندازی ،حساس ڈیٹا خطرے میں

سافٹ ویئر کی خامی سے فائدہ اٹھا کر ہیکرز نے کلائوڈ ون تک رسائی حاصل کی، متعدد ایپلی کیشنز کی منتقلی روک دی گئی ریڈار، میزائلوں کی نقل و حرکت، اہلکاروں کی تنخواہوں ، فوجی سازوسامان کا ڈیٹا محفوظ تھا، امریکی سائبر کمانڈ طلب

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز)امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام ’’کلاؤڈ ون‘‘میں ہیکرز نے دراندازی کی ہے ، جس کے نتیجے میں فوجی، عملے اور لاجسٹکس سے متعلق حساس ڈیٹا کو خطرات لاحق ہوگئے ۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہیکرز نے سافٹ ویئر کی ایک خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم کے کنٹرول تک رسائی حاصل کی، سائبر حملے کا انکشاف سسٹم اپ گریڈ کے دوران ہوا، جس کے باعث پلیٹ فارم کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلاؤڈ ون امریکی فضائیہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں، لاجسٹکس اور فوجی سازوسامان کی دیکھ بھال سے متعلق ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے ، جبکہ امریکی فضائی دفاع کے ریڈار ڈیٹا اور میزائلوں کی نقل و حرکت کی معلومات بھی اس نظام کا حصہ ہیں۔دوسری جانب سائبر حملے کے بعد کلاؤڈ ون پر متعدد ایپلی کیشنز منتقل کرنے کا عمل روک دیا گیا جبکہ بعض صارفین کے ایڈمنسٹریٹر اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ، امریکی سائبر کمانڈ کو حملے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ تاحال ہیکرز کی شناخت، حملے کے مکمل دائرہ کار اور ڈیٹا چوری ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب امریکی فوج کے مختلف اداروں میں حالیہ دنوں کے دوران سائبر حملوں اور ڈیٹا لیکس کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...