پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافہ پر بھارت پریشان

 پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافہ پر بھارت پریشان

سپارکو کوچین کے علاوہ ترکیہ کی مدد بھی حاصل ہوسکتی :بھارتی چیف آف ڈیفنس ہمیں حکمت عملی میں پاکستانی خلائی صلاحیت کو مدنظر رکھنا ہوگا:جنرل سبرامنی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی مدد سے پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسے مستقبل میں ترکیہ کی معاونت بھی حاصل ہو سکتی ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کا خلائی ادارہ سپارکو بھی اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے ۔جنرل راجا سبرامنی کے مطابق انڈیا کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی مرتب کرتے ہوئے پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں کو مدنظر رکھنا ہوگا، کیونکہ اس سے پاکستان کی انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیتوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ چین کے پاس انٹیلی جنس، نگرانی، پوزیشننگ، نیویگیشن اور وقت کے تعین سے متعلق جو صلاحیتیں موجود ہیں، وہ پاکستان کو بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ انڈیا کو ان امکانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ خلائی نگرانی کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے انڈیا کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔جنرل راجا سبرامنی کے مطابق انڈیا مزید سیٹلائٹس تیار کرنے اور انھیں خلا میں بھیجنے کے طریقوں پر بھی کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...