غزہ :فضائی حملے ، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے 2کارکن شہید
نیتن یاہو کی آئزن کوٹ کو مخلوط حکومت ،باری باری وزارت عظمیٰ کی پیشکش
غزہ سٹی،یروشلم(اے ایف پی)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے دو کارکن شہید ہوگئے ، حملہ غزہ سٹی میں تنظیم کے زیرانتظام کلینک پر کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق عمارت پر تنظیم کے لوگو واضح تھے ، اسرائیلی فوج کو مقام سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔ دوسری جانب نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کے درمیان مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے آج اتوار کو مذاکرات ہوں گے ۔ نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی ساحلی شہر ہرزلیہ کے ایک ہوٹل میں صبح 10 بجے ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔قبل ازیں ہفتے کو نیتن یاہو نے اپنے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کو مخلوط حکومت بنانے اور باری باری وزارت عظمیٰ سنبھالنے کی پیشکش کی تھی۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ آئزن کوٹ پہلے وزیراعظم ہوں گے جبکہ میں ابتدا میں نائب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالوں گا۔ برطانیہ سمیت 8ممالک نے فلسطینی قانون ساز انتخابات 2027 کے پہلے تین ماہ میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مشترکہ بیان میں فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم، لکسمبرگ، ناروے اور پولینڈ نے کہا کہ انتخابات فلسطینی علاقوں میں جمہوری عمل کی بحالی اور دو ریاستی حل کے تحفظ کیلئے ضروری ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے گزشتہ ماہ قانون ساز انتخابات ستمبر 2027 تک ملتوی کر دئیے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments