افغانستان :کنڑ میں سکول کے قریب دھماکا، 10 طلبا جاں بحق، 110افراد زخمی

افغانستان :کنڑ میں سکول  کے قریب دھماکا، 10 طلبا جاں بحق، 110افراد زخمی

اسعد آباد(اے ایف پی)افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 طلبا جاں بحق اور 110 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

 جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں،صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ سمیع الحق نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت اور قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکا شگئی مڈل سکول کے قریب ہوا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا قریب واقع ایک مائننگ کمپنی کے دھماکا خیز مواد کے گودام میں غفلت کے باعث پیش آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...