ثنا ءکی کراچی سے واپسی ،”دل آویز“کی ریکارڈنگ شروع کر دی
سیر یل کے ہدائیتکار فاروق مینگل ،توقیرناصر اور نعمان اعجاز بھی اہم کردار کر رہے ہیں اداکارہ ثناءنے کراچی سے واپسی کے بعد ڈرامہ سیریل ”دل آویز“کی ریکارڈنگ شروع کر دی ۔ انہوں نے گزشتہ روزبیدیاں روڈپر واقع ایک فارم ہاﺅ س میں سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔
لاہور (کلچرل رپورٹر)بتایا گیاہے کہ وہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ،جس کے ہدایتکار فاروق مینگل ہیں ،دیگر کاسٹ میں توقیرناصر اور نعمان اعجاز اہم کردار کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اداکارہ عید کے فوراً بعدایک ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی چلی گئی تھیں اور وہ چند روز بعد اپنی زیرتکمیل بھارتی پنجابی فلم کی عکسبندی کے لئے بھارت جائیں گی ۔