آسٹریلیا:نقصان دہ مواد نہ ہٹانے پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھاری جرمانے کا قانون منظور
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو الگورتھمز سے دستبرداری کا اختیار دینے اور نقصان دہ مواد نہ ہٹانے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا قانون منظور کرلیا۔
قانون کے تحت ایکس، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام صارفین کو الگورتھمز کے استعمال سے انکار کا اختیار دیں گے ۔ کمپنیوں کو کم عمر افراد کو آن لائن ہراسانی اور نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنا ہوگا۔ خلاف ورزی پر عالمی آمدن کے پانچ فیصد یا 10 کروڑ 90 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ ہوسکے گا۔ قانون 12 ماہ بعد نافذ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments