شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور داغنے کی صلاحیت بڑھانے کا اعلان
سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے مختلف پلیٹ فارمز سے جوہری ہتھیار داغنے کی صلاحیت میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی جوہری طاقت اب ایک حقیقت بن چکی ۔
انہوں نے بدھ کو جوہری ہتھیاروں کی تحقیق کے ایک مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقاصد کیلئے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ کم جونگ نے جوہری پالیسی کو ملکی خودمختاری کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو شمالی کوریا کو اس کے آئینی حق سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کا اختیار نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments