امریکی عدالت :اے بی سی کے نشریاتی لائسنس کا جائزہ روکنے کا حکم

امریکی عدالت :اے بی سی کے  نشریاتی لائسنس کا جائزہ روکنے کا حکم

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وفاقی جج نے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) کو ڈزنی کے زیرملکیت ٹی وی نیٹ ورک اے بی سی کے نشریاتی لائسنس کا جائزہ روکنے کا حکم دے دیا۔

 جج نے قرار دیا کہ یہ کارروائی ممکنہ طور پر غیرآئینی انتقامی اقدام ہے ۔ اے بی سی نے اگست کے وسط میں ایف سی سی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2028 میں ختم ہونے والے لائسنس کا قبل از وقت جائزہ صدر ٹرمپ کو ناراض کرنے والے پروگراموں کے باعث لیا جا رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ جج لورین علی خان نے 45 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ نشریاتی اداروں کو ناپسندیدہ اظہارِ رائے پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...