عارف لو ہار نے نصر ت فتح علی کے گانے ری مکس کر لئے
معروف لو ک گلوکار عارف لوہا ر نے نصر ت فتح علی خان مرحوم کے دو مشہورگانے جدید اند از میں ری مکس کرلئے ۔
لاہور (کلچر ل رپورٹر )انہوں نے گزشتہ روز ’’اوتھے عملاں تے ہون گے نبیڑے کسے نئیں تیری ذات پچھنی‘‘ اور ’’روواں تینوں یاد کرکے ‘‘کی ریکارڈنگ کرائی ، جن میں دیسی سازوں کا استعما ل کیا گیا اور دونوں آئٹمز کو جگنی سٹائل میں ریکارڈ کیا گیا، ان کے شاعرایس ایم صادق ہیں ۔ان آئٹمزکے وڈیوز بھی بنائے جائیں گے ۔عارف لوہا ر نے کہا کہ انہیں یہ کلام بہت پسند تھا اس لئے انہوں نے ری مکس کرنے کا فیصلہ کیا، توقع ہے لوگوں کو ان کی کاوش پسند آئے گی ۔