’’عاشقی ٹو‘‘ کے نئے گانے ’’چاہوں میں یا نہ‘‘کی ویڈیو جاری

’’عاشقی ٹو‘‘ کے نئے گانے ’’چاہوں میں یا نہ‘‘کی ویڈیو جاری

فلم میں ادتیہ رائے بطور ہیرو اور شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں

بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کا سیکوئل ’’عاشقی ٹو‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے جس میں شردھا کپور اور ادتیہ رائے کپور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم کے نئے رومانٹک گانے ’’چاہوں میں یا نہ‘‘کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسکے بول ارشاد کامل نے تحریر کئے ہیں۔ ’’چاہوں میں یا نہ‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو ار یجیت سنگھ اور پلک مچھال کی آواز میں ریکارڈکیا گیاہے جس کی ویڈیو میں فلم کے ہیرو ادتیہ رائے کپوراپنی ہیروئن کو گانا سکھا رہے ہیں جبکہ اس کا میوزک جیت گنگولی نے کمپوز کیا ہے ۔فلم میں اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن فلم ’’عاشقی ٹو‘‘کے ہدایتکار موہت سوری ہیں جو رواں سال10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں