عامر خان کی فلم’’پی کے‘‘ اگلے برس 6جون کوریلیز ہوگی

عامر خان کی فلم’’پی کے‘‘ اگلے برس 6جون کوریلیز ہوگی

راج کما رہیرانی کی پولیٹیکل فلم’’پی کے‘‘کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ان کی فلم’’پی کے‘‘اگلے برس6جون کوریلیز ہوگی۔ فلم میں عامر خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

ونود چوپڑا اور راج کمارہیرانی اپنی فلم کیلئے ڈزنی یو ٹی وی سے اشتراک کیا ہے۔’’تھری ایڈیٹس‘‘کی کامیابی کے بعد ہیرانی کی ٹیم نے ایک بار پھر عامرخان کے ساتھ دوبارہ ٹیم بنائی ہے۔’’پی کے‘‘کی کاسٹ میں انوشکاشرما، سشانت سنگھ راجپوت اور سنجے دت بھی شامل ہیں۔ عامر خان کی فلم’’دھوم تھری‘‘رواں برس 20دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں