والدین کے بعد کترینہ میرے لئے اہم ہستی ہے :رنبیرکپور
ہمارا رشتہ متعدد چیزوں کے باعث ٹوٹا ، انہیں سہنا مشکل تھا ،یہ بہت دکھ دیتی ہیں
ممبئی( اے این این )بالی ووڈ ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی گہری دوستی کی خبریں ایک لمبے عرصے تک گردش کر تی تھیں جبکہ دونوں کی جانب سے اپنی محبت اور پھر علیحدگی کا برملا اعتراف بھی کیا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے جب ایک تقریب میں کترینہ کیف سے علیحدگی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ متعدد چیزوں کے باعث ٹوٹا اور ان ساری چیزوں کو سہنا بھی خاصا مشکل تھا، یہ ساری چیزیں بہت دکھ دیتی ہیں ۔ اپنی سابق دوست کترینہ کے حوالے سے رنبیر کا کہناتھا کہ وہ ان کے والدین کے بعد میری زندگی کی اہم ہستی ہے۔