کمرشل جہاز میں بطور پائلٹ خدمات انجام دینے کی خواہش ہے :رابی پیرزادہ

  کمرشل جہاز میں بطور پائلٹ خدمات  انجام دینے کی خواہش ہے :رابی پیرزادہ

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں نے چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کر رکھی ہے اور اب کمرشل جہاز میں بطور پائلٹ خدمات انجام دینے کی خواہش ہے

لاہور(آن لائن)اس حوالے سے لائسنس کیلئے بھی اپلائی کروں گی۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت عرصہ قبل چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت مکمل کر لی تھی مگر شوبز کی مصروفیات کی وجہ سے اس جانب توجہ نہیں دے سکی تاہم اب میں نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ میں کمرشل طیاروں کی پرواز کے لئے بطور پائلٹ کام کرنا چاہوں گی۔ اور اس حوالے سے میں جلد لائسنس کے لئے درخواست بھی دوں گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے قبل بہت ساری خواتین کمرشل طیاروں میں پائلٹ کے طور پر کام کررہی ہیں اور اب جلد میں بھی بطور پائلٹ اپنی صلاحیتوں کو منوائوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں