آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ‘جوکر’ 11 کیٹگریز میں نامزد

آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ‘جوکر’ 11 کیٹگریز میں نامزد

ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اکیڈمی ایوارڈز (آسکر ) 2020ء کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا جس میں فلم ‘‘جوکر’’ کو 11 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے

لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک) ۔ 92 ویں ایوارڈ کی تقریب 9 فروری کو ہوگی ۔ بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم فورڈ وی فراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل وومن، ونس اپون آ ٹائم ان ہالی ووڈ، میرج سٹوری، پیرا سائٹ اور فلم 1917ء شامل ہیں۔بہترین اداکار کیلئے ایتونیو بیندراس ، لیونارڈو دی کیپریو ، ایڈم ڈرائیور ، جوکوئن فونیکس، جوناتھن پرائس کو نامزد کیا گیا ہے ۔ بہترین اداکارہ کی فہرست میں سینتھیا ایریوو ، سکارلٹ جانسن،سرشا رونن ، رینی زیلویگر،چارلز تھیرون کو نامزد کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں