ٹی20ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے کٹ کی رونمائی کر دی

ٹی20ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے کٹ کی رونمائی کر دی

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء کے لیے جنوبی افریقہ نے کٹ کی رونمائی کر دی۔جنوبی افریقہ کی کٹ میں پیلا اور ہرا رنگ شامل ہے ۔

کٹ کی رونمائی وانڈررز میں کھیلے گئے ٹی 20چیلنج کے فائنل کے دوران ہوئی۔واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے ۔ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ گروپ ڈی ہے ،اس گروپ میں سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، یو ایس،گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان اورگروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی شامل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں