رابی پیرزادہ نے ــ’’میرا جسم ،مرضی ‘‘کے الفاظ کو شرک قراردیدیا

رابی پیرزادہ نے ــ’’میرا جسم ،مرضی ‘‘کے الفاظ کو شرک قراردیدیا

عورت کو اللہ نے اتنا بڑا مقام دیا ہے کہ اس کے پیروں تلے جنت رکھ دی:گلوکارہ

لاہور(این این آئی) شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرا یہ سوال ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے بے ہودہ اور غلیظ سلوگن پر بحث کو کیوں آگے بڑھایا جارہا ہے ، میرا جسم میری مرضی کے الفاظ شرک ہیں ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا جسم اس کی مرضی کیسے ہو سکتا ہے ، جس شخص کی آنکھ خراب ہے کیا وہ اسے خود ٹھیک کر لے گا ، اگر کسی کو کینسر ہے تو کیا وہ اسے اپنے جسم سے نکال سکتا ہے ، ہم کس شکل کے پیدا ہوں گے ، ہمار ارنگ ،قداورخون کا گروپ کیا ہوگا کیاہمیں اس کا علم ہوتا ہے ، یہاں تک کہ ہم اپنا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے تو پھر میرا جسم میری مرضی کیسے ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ٹھیک ہے لیکن اس کا سلوگن ٹھیک نہیں ، میر اجسم میری مرضی نہیں ،اگر آپ نے عورتوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنی ہے تو عورت کی تعلیم کے حقوق کے بارے میں بات کریں ، عورت کو اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑا مقام دیا ہے کہ اس کے پیروں تلے جنت رکھ دی ، بھائی اپنی بہنوں کا تحفظ کرتے ہیں ، میری درخواست ہے کہ لوگوں سے نفرت نہ کریں کیونکہ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں کتنے لوگ تھے جو آج آپ کے ساتھ نہیں اور دنیا سے چلے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں