کورونا وائرس،سجاد علی کا آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس،سجاد علی کا آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ

کمرشل شوز آن لائن کر کے انقلاب لاتے ہیں،گلوکارکامداحوں کیلئے ویڈیوپیغام

کراچی (سٹاف رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی نے کورونا وائرس کی وجہ آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا41 سیکنڈ کا ایک و یڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئیے کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں۔ میوزک کے اس نئے طریقے کو متعارف کرنے والے سجاد علی نے سپانسرز کو بھی اس انقلاب کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں