ریما خان ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پرنشرکرنے کی مخالف

ریما خان ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پرنشرکرنے کی مخالف

اداکار شان کے بعد اداکارہ ریما خان نے ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کوپی ٹی وی پر نشر کرنے کی شدید مخالفت کردی

لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) ریما خان کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کیساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے ،سب سے پہلے شان شاہد نے اس مسئلے پر آواز اُٹھائی اوران کا موقف بالکل ٹھیک ہے ۔ آپ کے پاس نشر کرنے کیلئے اپنا مواد بڑی تعداد میں موجود ہے ، آپ کے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں اورآپ دوسروں سے مواد خرید کرکیوں نشر کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں