ماحولیات پر بنی پاکستانی شارٹ فلم ’’پسون ‘‘نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

 ماحولیات پر بنی پاکستانی شارٹ فلم  ’’پسون ‘‘نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

ماحولیاتی تبدیلی پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم ’’پسون‘‘ نے انٹرنیشنل گرلز امپیکٹ ورلڈ فلم فیسٹیول میں پہلا انعام اپنے نام کرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) فلم ساز مین فیلڈ کالج آکسفورڈ یونیورسٹی کی طالبہ سارہ جہاں خان نے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی تحفظ کیلئے سرگرم سماجی خاتون کارکن منال شاد کی خدمات کو فلمی شکل میں ڈھالا ہے ۔پسون پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی مقصد کیلئے اٹھنا۔ فلم میں منال کی صورت میں ان تمام نوجوانوں کی آواز کو سراہا گیا جنہیں موسمیاتی تبدیلی کی تحریک میں بین الاقوامی سطح پرنظر انداز کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں