احسن طالش کی ٹیلی فلم ’’ٹیوشن والی تبسم ‘‘مکمل ،عیدالفطر پر نشر کی جائیگی
فلم ڈائریکٹر احسن طالش نے ٹیلی فلم ’’ٹیوشن والی تبسم ‘‘مکمل کرلی ہے اور اسے عیدالفطر پر نشر کیا جائے گا
لاہور( لیڈی رپورٹر سے )فلم کی کہانی حسان امام نے لکھی ہے جبکہ اس میں مرکزی کرداراداکارہ ثنا فخر نے ادا کیا ہے جبکہ ماضی کی معروف اداکارہ سنگیتا بھی اس ٹیلی فلم کا حصہ ہیں ،ان کے علاوہ کئی نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔احسن طالش نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ ان کی کوشش دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ۔اداکارہ ثنا فخر کا کہناہے کہ یہ ایک شاندار ٹیلی فلم ہوگی اور مداح میری اداکاری سے ضرورمتاثر ہونگے ۔