فاطمہ سہیل کے بیٹے میہمت کی پہلی ،مومل شیخ کے بیٹے ابراہیم کی 5ویں سالگرہ
اداکارہ فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی اور اداکارہ مومل شیخ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ منالی ۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ سہیل نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کیں
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )جن میں فاطمہ سہیل ،ان کی والدہ اوران کا بیٹا میہمت حیدر بہت خوش نظر آرہے ہیں ۔ فاطمہ سہیل نے بیٹے کی سالگرہ پارٹی کی تھیم بلیو رکھایہاں تک کہ کیک کا رنگ بھی نیلا تھا۔ اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر منائی اورتصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔ان کے پرستاروں اورساتھی فنکاروں نے ابراہیم کیلئے نیک خواہشات اور محبتوں پر مبنی پیغامات بھیجے ۔مومل شیخ نے چند روز قبل اپنی سالگرہ بھی قرنطینہ کے دوران اپنے گھر پر ہی منائی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments