سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا صدمہ ، بھابی چل بسیں

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا صدمہ ، بھابی چل بسیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارسوشانت سنگھ کی موت کو قتل قراردے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بھابی ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور دم توڑ دیا ،دوسری طرف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت کی موت کو قتل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سوشانت سنگھ کے گھر والے ابھی تک ان کی موت کا یقین نہیں کرپارہے ،اداکار کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس صدمے کو برداشت نہ کرسکیں اورموت کی خبر سن کر کھانا پینا چھوڑ دیا تھا ،انہوں نے اس وقت اپنی آخری سانس لی جب ممبئی میں سوشانت سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی نہیں تھی بلکہ ان کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے ۔انہوں نے ویڈیوپیغام میں کہاکہ سوشانت ایک ذہین اور قابل انسان تھا اس کا دماغ کمزور کیسے ہوسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں