ڈائیٹنگ چھوڑ یں،دیسی خوراک کھائیں،عارف لوہار کا مشورہ

ڈائیٹنگ چھوڑ یں،دیسی خوراک کھائیں،عارف لوہار کا مشورہ

لیجنڈ فوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے جان ہے تو جہان ہے ، قوت مدافعت بہتر کرنے والی غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )ڈائیٹنگ چھوڑ دیں،عارف لوہار کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے دیسی خوراک کھائی وہ لوگ مضبوط ہیں ،نئی نسل ابھی سے ڈائیٹنگ کے چکروں میں پڑی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جو وبا آئی ہے اس کی ٹکر کا مضبوط بنیں ،پھلوں کے ساتھ گوشت ،انڈے ،اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کر لیں سبزیاں کھائیں ،کریلے ،ٹینڈے اور توریاں بھی کھائیں ،عارف لوہار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ افسوس ہے کہ والدین بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک کا نہیں بتا رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں